اتوار, مارچ 23, 2025
اشتہار

شادی کی تقریب میں قیامت ٹوٹ پڑی،22 خواتین کنویں جاگریں

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی : ریاست اترپردیش میں شادی کی تقریب کے دوران 13 خواتین کنویں میں گر کر ہلاک ہوگئیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست اترپردیش میں کے ضلع کشی نگر میں افسوس ناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک شادی کی تقریب کے دوران 22 خواتین کنویں میں گر گئیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ واقعے کے وقت خواتین کنویں کی دیوار کیساتھ کھڑی تھی کہ کنویں کا سلیب ٹوٹ گیا اور خواتین کنویں میں جاگریں۔

خواتین کے کنویں میں گرنے کی اطلاع موصول ہونے پر ریسکیو اہلکاروں نے 9 خواتین کو بچالیا تاہم 13 دم توڑ گئیں۔

پولیس نے حادثے میں ہلاک خواتین و بچیوں کی شناخت کرلی ہے، جس کے بعد مرنے والوں کے اہل خانہ کو چار لاکھ روپے معاوضہ دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں