جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

پاکستانی ٹیم کو گلی کی ٹیم کہنے پر بھارتی اداکار نے معافی مانگ لی

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کی تاریخی فتح نے بھارتی سورماؤں کیساتھ ساتھ بھارتی ناقدین کو شرمندگی پر مجبور کردیا ہے، بھارتی اداکار کمال راشد خان نے پاکستانی ٹیم کو ‘گلی کی ٹیم’ کہنے پر معافی مانگ لی۔

بھارتی فلم انڈسٹری سے وابستہ اداکار کمال راشد خان نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو پاک بھارت میچ سے قبل ٹوئٹر پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ‘گرین شرٹش کو جوہو کی گلیوں کی کرکٹ ٹیم سے تشبیہ دی تھی’۔

پاکستان کے ہاتھوں 10 وکٹوں سے بھارت کی عبرتناک شکست نے کمال راشد خان کا غرور خاک میں ملا دیا، جس کے بعد انہوں نے شرمندگی کا اظہار کرتے ہوئے شاہینوں کی تعریفوں کے پل باندھ دئیے۔

بھارت اداکار نے کہا کہ ‘میں پاکستانی ٹیم کو جوہو کی گلیوں کی ٹیم کہنے پر معافی مانگتا ہوں، میں نے پاکستانی ٹیم کو 5 سے 6 برس بعد کھیلتے دیکھا اور مجھے اندازہ نہیں تھا کہ یہ ٹیم اتنی بہترین کارکردگی دکھائے گی’۔

کمال راشد خان نے اپنے ٹوئٹس میں بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی اور وزیراعظم نریندر مودی کو تنقید کا نشانہ بنایا ویرات سے مستعفی ہونے کا مطالبہ بھی کیا۔

بھارتی اداکار نے ویرات کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے پاکستانی کپتان بابر اعظم کو ویرات سے بڑا کھلاڑی قرار دیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز بابر اعظم اور محمد رضوان کی 152 رنز کی ناقابل شراکت داری نے پاکستان کو تاریخی فتح سے ہمکنار کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں