جمعہ, جون 21, 2024
اشتہار

غزہ کی سنگین صورتحال دیکھ کر میرا سر پھٹ جائے گا: بھارتی اداکارہ

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی اداکارہ سوارا بھاسکر نے کہا ہے کہ غزہ کی سنگین صورتحال دیکھ کر میرا سر پھٹ جائے گا۔

بھارتی اداکارہ سوارا بھاسکر نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے جس میں انہوں نے اسرائیلی بربریت کے خلاف آواز اُٹھاتے ہوئے ایک بار پھر غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کردیا۔

بھارتی اداکارہ سوارا بھاسکر نے لکھا کہ میں جب بھی سوشل میڈیا کھولتی ہوں تو مجھے لگتا ہے کہ غزہ کی سنگین صورتحال دیکھ کر میرا سر پھٹ جائے گا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Swara Bhasker (@reallyswara)

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ غزہ میں 8 مہینے سے تباہی ہورہی ہے، جب 7 اکتوبر کو اسرائیلی نے غزہ پر حملہ کیا تو اُس وقت میری بیٹی 15 دن کی تھی اب وہ بغیر سہارے کے اُٹھ سکتی ہے، لوگوں کو پہچانتی ہے اور سب کی باتوں پر ردعمل دیتی ہے۔

سوارا بھاسکر نے کہا کہ لیکن جب میں اپنی بیٹی کی طرف دیکھتی ہوں تو سوچتی ہوں کہ یہاں میری بیٹی ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہی ہے اور وہاں غزہ میں اسرائیل مسلسل معصوم فلسطینیوں کا قتلِ عام کررہا ہے۔

بھارتی اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیل غزہ کے لوگوں کو بھوکا مار رہا ہے، بچوں کو ذبح کررہا ہے، ننھے بچوں کو گولیاں مار کر قتل کیا جارہا ہے، نومولود بچوں کی اموات ہو رہی ہیں، فلسطین کے اسپتالوں پر حملے ہورہے ہیں، ڈاکٹروں اور طبی عملے کا قتل کیا جارہا ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ اس سب کے لیے امریکا، اسرائیل کی مدد کررہا ہے اور انہیں مزید ہتھیار بھیجے جا رہے ہیں، جبکہ اقتدار کے عہدوں پر فائز سفید فام مرد و خواتین اب بھی اسی بحث میں مصروف ہیں کہ کیا یہ نسل کشی ہے؟

بھارتی اداکارہ سوارا بھاسکر نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ دُنیا کتنی کمزور ہے جو معصوم بچوں تک کو نہیں بچا سکی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں