اشتہار

بھارتی اداکارہ نے شوبز کو خیرباد کہہ دیا

اشتہار

حیرت انگیز

معروف بھارتی اداکارہ زائرہ وسیم اور ثنا خان کے بعد ایک اور مقامی فلم انڈسٹری کی اداکارہ سحر افشاں نے شوبز کو خیرباد کہہ دیا۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سحر افشاں نے شوبز چھوڑنے کی اطلاع دی اور طویل پیغام بھی شیئر کیا۔

سحر افشاں بھوجپوری انڈسٹری کی اداکارہ ہیں اور انہوں نے متعدد فلموں میں مرکزی کردار ادا کیا ہے۔ اداکارہ نے لکھا کہ ’میں شوبز چھوڑ رہی ہوں اور انڈسٹری سے اب میرا تعلق نہیں ہوگا۔‘

- Advertisement -

انہوں نے لکھا کہ ’میں اللہ سے معافی کی طلبگار ہوں اور باقی زندگی اسلامی تعلیمات اور اللہ کے احکامات کے مطابق گزارنے کا ارادہ رکھتی ہوں۔‘

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sahar afsha (@saharafshaofficial)

سحر نے کہا کہ ’میرا انڈسٹری میں آنا ایک اتفاق تھا پھر کامیابی ملتی چلی گئی لیکن اب یہ سب چھوڑنے کا ارادہ کرلیا ہے کیونکہ شہرت دولت ملنے کے باوجود دل میں ہمیشہ ایک خلش رہی تھی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل اداکار عامر خان کی فلم ’دنگل‘ کی اداکارہ زائرہ وسیم اور ثنا خان سمیت کئی اداکارائیں شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرچکی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں