پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

ایل او سی پر بھارتی جارحیت، یو این فوجی مبصرمشن دفتر کے سامنے احتجاج

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: حریت کانفرنس نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت کے خلاف اقوام متحدہ(یو این) فوجی مبصرمشن دفتر کے سامنے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا۔

تفصیلات کے مطابق یو این فوجی مبصرمشن دفتر کے سامنے مظاہرین نے ایل او سی پر بھارتی جارحیت کی شدید مذمت کی اور اقوام متحدہ سے ایل او سی پر بھارتی جارحیت کا نوٹس لینے کا مطالبہ بھی کیا۔

ایل او سی پر بھارتی جارحیت کے خلاف یادداشت یو این فوجی مبصرمشن کو پیش کردیا گیا۔

یادداشت میں کہا گیا ہے کہ بھارتی فوج لائن آف کنٹرول پر نہتی مقامی آبادی کو نشانہ بنا رہی ہے، ایل او سی پر مقامی آبادی کو بھاری جانی و مالی نقصان کا سامنا ہے۔

قرارداد کے مطابق بھارتی فوج ایل او سی پر اسکول، بازار اور گاڑیوں کونشانہ بنا رہی ہے، اقوام متحدہ قید و نظر بند حریت رہنماوں کی رہائی کیلئے کردار ادا کرے، بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں بھی انسانیت سوز مظالم ڈھا رہی ہے۔

یاد رہے کہ13 نومبر کو بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ سے 4 شہری شہید اور 12 افراد زخمی جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کا ایک جوان شہید اور 5 زخمی ہوگئے تھے۔

بھارتی افواج کی ایل او سی سماہنی پر بلااشتعال فائرنگ، 4شہری زخمی

بعد ازاں پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے کہا تھا کہ بھارت نے اندرونی مسائل سے توجہ ہٹانے کے لئے ایل او سی پر محاز کھول دیا ہے، مقبوضہ وادی میں ذلت کا سامنا کرنے پر خفت مٹانے کے لئے 13 نومبر کو بھارتی فوج نے ایل اوسی پر بلا اشتعال فائرنگ اور مارٹر گولے فائر کیے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں