بھارتی فضائیہ کا لڑاکا طیارہ میراج 2000 مدھیہ پردیش میں گر کر تباہ ہو گیا۔
بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ 2 نشستوں والا یہ لڑاکا طیارہ ریاست مدھیہ پردیش میں گر کر تباہ ہوا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ بھارتی فضائیہ کا جنگی طیارہ معمول کی تربیتی پرواز پر تھا۔ ایئر فورس کے دونوں پائلٹ حادثے میں محفوظ رہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ نیروبی میں ایک اور مسافر طیارہ گر کر تباہ ہوگیا تھا، جس کے نتیجے میں تین راہ گیر جاں بحق ہوئے جبکہ تین مسافر زخمی بھی ہوگئے تھے۔
رپورٹس کے مطابق کینیا کے ساحلی شہر مالندی میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں تین راہ گیر اپنی زندگیوں سے محروم ہوگئے تھے۔
طیارہ مالندی ایئرپورٹ سے نیروبی کے ولسن ایئرپورٹ کی جانب روانہ ہوا تھا اور معمول کی تربیتی پرواز پر تھا لیکن پرواز کے کچھ ہی دیر بعد تکنیکی خرابی کے باعث ایئرپورٹ سے تقریباً دو کلومیٹر دور مالندی – ممباسا ہائی وے پر ہنگامی لینڈنگ کی کوشش کے دوران حادثے کا شکار ہوگیا۔
امریکا کے سیاٹل ایئرپورٹ پر 2 مسافر طیارے ٹکرا گئے، ویڈیو وائرل
حادثے میں موٹر سائیکل پر سوار ایک بچہ، مرد اور خاتون نشانہ بنیں جبکہ طیارے میں موجود پائلٹ، انسٹرکٹر اور ایک طالب علم معمولی زخمی ہوئے، جنہیں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔