منگل, مارچ 18, 2025
اشتہار

پولیس نے پارکنگ کے معاملے پر بھارتی فوج کے کرنل اور اس کے بیٹے کی دھلائی کردی

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں پولیس نے پارکنگ کے معاملے پر بھارتی فوج کے کرنل اور اس کے بیٹے کی دھلائی کردی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ضلع پٹیالہ میں بھارتی فوج کے کرنل اور اس کے بیٹے پر مبینہ طور پر پارکنگ کے تنازع پر پنجاب پولیس کے اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنا دیا۔

متاثرہ کرنل کی شناخٹ پشپندر باتھ کے نام سے ہوئی ہے جو اس وقت نئی دہلی میں انڈین آرمی ہیڈ کوارٹر میں تعینات ہیں۔

جھگڑا 13 مارچ کو پٹیالہ کے گورنمنٹ راجندرا اسپتال کے قریب سڑک کنارے کھانے پینے کی دکان کے باہر ہوا تھا جو سی سی ٹی ویڈیو میں محفوظ ہوگیا اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

پٹیالہ پولیس افسران نے فوج کے ایک حاضر سروس کرنل پر تشدد کیا، سی سی ٹی وی شواہد کے باوجود کوئی مناسب کارروائی نہیں کی گئی۔

مبینہ طور پر تنازعہ اس وقت شروع ہوا جب سادہ لباس میں ملبوس پولیس اہلکاروں نے کرنل باتھ کو اپنی گاڑی دوسری جگہ کھڑی کرنے کو کہا، ایک زبانی تبادلہ ہوا جو تیزی سے پرتشدد تصادم میں بدل گیا۔ افسران نے مبینہ طور پر بیس بال کے بلے سے حملہ کرنے سے پہلے کرنل اور ان کے بیٹے کو مکے اور لاتیں ماریں۔

دونوں متاثرین زخمی ہیں اور فی الحال طبی امداد حاصل کر رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ملوث پولیس اغوا کاروں کے ساتھ مقابلے کے بعد اسپتال جا رہی تھی اس دوران ایک سات سالہ بچے کو بازیاب کرایا گیا اور ایک ملزم کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔

حملہ کرنے والے پولیس اہلکاروں میں سے ایک نے الزام لگایا کہ کرنل اور اس کے بیٹے نے نشے کی حالت میں تشدد شروع کیا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ’’وہ نشے میں تھے اور انہوں نے ہم پر حملہ کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں