پہلگام : دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے پہلگام سیکٹر میں مزید 3 کشمیری نوجوان کو شہید کردیا ہے۔
دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس زکریا نے قابض بھارتی افواج کے ہاتھوں پہلگام میں تین کشمیری نوجوانوں کی شہادت کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کشمیریوں کی نسل کشی میں ملوث ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس سے قبل بھی کشمیری حریت پسند نوجوان رہنما برہان ہانی کو شہید کردیا گیا تھا جس کے بعد پورے کشمیر میں احتجاجی لہر اٹھ کھڑی ہوئی تھی جسے روکنے کے لیے بھارتی فوج نے نہتے کشمیریوں پر پیلٹ گن کی گولیاں برسائیں اور سات ہزار نوجوانوں کو ابدی نیند سلادیا۔
دفتر خارجہ کئے ترجمان نے کہا کہ بھارت اپنے مظالم پر پردہ ڈالے رکھنے کے لیے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی کمیشن کے دورے کی مخالفت کرتا رہا ہے لیکن عالمی دنیا کشمیریوں پر بھارتی مظالم سے آگاہ ہو چکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج کشمیر میں مہلک ہتھیار کا استعمال کر رہی ہے اور نہتے کشمیری عوام پر انسانیت سوز جرائم کا مرتکب ہو رہا ہے اس لیے عالمی برادری اپنا کردار ادا کرے۔