جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

بھارتی فنکاروں کو ان فالوں اور بلاک کردیا جائے، اداکارہ دانیہ انور

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی اداکارہ دانیہ انور پاکستان پر بھارتی بزدلانہ حملوں کے بعد کہا ہے کہ تمام بھارتی فنکاروں اور ان فالوں اور بلاک کردیا جائے۔

دو دن قبل آدھی رات کے بعد پاکستان میں بھارت کی جانب سے بزدلانہ حملے کیے گئے جس میں کئی شہری شہید ہوئے تھے، آپریشن سندور کے نام سے ہونے والے حملوں کے بعد کئی بھارتی فنکاروں نے اس کی سپورٹ میں پوسٹ شیئر کی تھی۔

دانیہ انور نے آپریشن سندور اور بنا ثبوت کے حملوں کو سپورٹ کرنے والے بھارتی اداکاروں کو کھل کر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

پاکستانی اداکارہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اسٹوری میں پاکستانیوں کو مخاطر کرتے ہوئے لکھا کہ ہمیں تمام بھارتی فنکاروں کو اَن فالو اور بلاک کر دینا چاہیے۔

دانیہ انور نے مزید کہا کہ آرٹ کے نام پر تمام بھارتی اداکاروں کی حمایت کرنا بند کریں جبکہ یہ تمام لوگ سوشل میڈیا پر پاکستان کے خلاف بھارت کے بزدلانہ حملوں اور آپریشن سندود کی حمایت میں پوسٹ کررہے ہیں۔

بھارت نے 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب آزاد کشمیر کے علاقوں کوٹلی، مظفر آباد اور باغ کے علاوہ پنجاب میں مرید کے اور احمد پور شرقیہ میں شہری آبادی کو میزائلوں سے نشانہ بنایا تھا۔

ان بزدلانہ حملوں میں 31 پاکستانیوں کے شہید ہونے کی اطلاعات آئی تھیں، تاہم پاک فوج نے بھی جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارت کے پانچ جدید طیارے گرادیے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں