تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بھارتی حکام کی گینگ ریپ کا شکار لڑکی کے اہل خانہ کو دھمکیاں، ویڈیو وائرل

نئی دہلی : بھارتی حکام نے اجتماعی زیادتی کا شکار اور علاج کے دوران مرنے والی دلت لڑکی کے والدین کو دھمکیاں دینا شروع کردیں۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست اترپردیش کے علاقے ہاتھرس میں گینگ ریپ اور تشدد کے بعد موت کو گلے لگانے والی لڑکی کے والدین کو دھمکانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس کے باعث ریاست میں دوبارہ احتجاجی مظاہرے شروع ہوگئے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈیم ایم متاثرہ لڑکی کے باپ کو دھمکی دے رہا ہے کہ ’آپ اپنا اعتبار ختم کریں، میڈیا والوں کے بارے میں آپ کو بتادوں کے آج آدھے چلے ہیں کل تک باقی بھی چلے جائیں گے صرف ہم ہی آپ کے ساتھ کھڑے ہیں، اب آپ کی مرضی ہے کہ آپ کو بار بار بیان بدلنا ہے یا نہیں، ایسا ہو ہم بھی بدل جائیں۔

مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ ریاست اترپردیش کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل نے دعویٰ کیا ہے کہ لڑکی کے ساتھ اجتماعی زیادتی نہیں ہوئی جبکہ ایک سینئر پولیس اہلکار نے تو یہاں تک دعویٰ کردیا کہ لڑکی کا ریپ ہی نہیں ہوا۔

بھارت : اجتماعی زیادتی اور قتل ہونے والی دلت لڑکی کو انصاف نہ مل سکا

خیال رہے کہ بھارت میں 14 سمتبر کو رونما ہونے والے واقعے نے انسانیت کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا، زیادتی کے بعد 19 سالہ دلت لڑکی کے جسم کی کئی ہڈیاں ٹوٹی ہوئیں تھیں جبکہ اُس کی زبان بھی کاٹ دی گئیتھی تاکہ وہ کچھ بول نہ سکے۔

مزید پڑھیں : بھارت میں زیادتی کا شکار دلت لڑکی کی لاش پولیس نے زبردستی جلادی

واضح رہے کہ بھارت میں خواتین کے خلاف جرائم میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ سرکاری اعدادو شمار کے مطابق 2018 کے مقابلے 2019 میں 7 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا۔ اس مدت میں فی ایک لاکھ پر جرائم کی شرح 58.8 فیصد سے بڑھ کر 62.4 فیصد ہوگئی۔

Comments

- Advertisement -