تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

جسم سے بغیر بجلی کے بلب روشن کرنے والا منفرد بچہ، ویڈیو وائرل

نئی دہلی: بھارتی ریاست کیرالہ کے حیرت انگیز باصلاحیت بچے نے دنیا کے بڑے بڑے انجینئرز کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا، ابو طاہر  بغیر بجلی کے جسم کے کسی بھی حصے سے ایل ای ڈی بلب روشن کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق برقی آلات کو بغیر کسی تار یا چیز کے اپنے جسم سے چھو کر بغیر چلانا ناممکن ہے مگر بھارت کی ریاست کیرالہ میں ایک ایسا حیرت انگیز بچہ موجود ہے جو ایل ای ڈٰ بلب کو بغیر بجلی کے اپنے جسم سے ٹچ کر کے جلانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست کیرالہ کے رہائشی نذیر کے 9 سالہ بیٹے ابو طاہر کے ہمراہ بازار سے ایل ای ڈی بلب خرید کر لائے اور انہوں نے کمرے میں لگانے کے لیے انتظامات مکمل کیے تو ایک لمحہ ایسا آیا جب سارے گھر والے حیرت سے طاہر کی طرف دیکھنے لگے۔

والد کا کہنا ہے کہ ’بلب جب طاہر کے ہاتھ میں پکڑایا تو یک دم بغیر کسی بجلی کنکشن کے روشن ہوگیا، پہلے تو میں نے اسے نظر انداز کیا مگر جب دوبارہ یہی عمل ہوا تو حیران رہ گیا کیونکہ یہ کوئی معمولی بات نہیں تھی‘۔

نذیر جو پیشے کے حساب سے خود بھی الیکٹریشن ہیں کہتے ہیں کہ ’پہلی دوسری بار تو میں نے اسے مذاق سمجھا کیونکہ ایسا ممکن ہی نہیں کہ ایل ای ڈی بلب بغیر بجلی کنکشن کے چل سکے مگر جب طاہر نے بلب کے ہولڈر کو جسم پر بار بار لگایا تو وہ روشن ہوتا رہا‘۔

اہل خانہ نے اس سارے عمل کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی اور لوگ جوق در جوق دور دراز علاقوں سے بچے سے ملاقات کے لیے کیرالہ آنے لگے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بچہ بلب کو ہاتھ، پیر یا جسم کے کسی بھی حصے سے چھوتا ہے تو وہ روشن ہوجاتا ہے، اس کی یہ صلاحیت یا کرتب دیکھ کر بچے کے ایک رشتہ دار بہت خوش ہوئے۔

دوسری جانب کچھ لوگوں نے اس عمل کو محض ایک شعبدہ بازی قرار دیا اور کہا کہ چونکہ اس بچے کا والد خود الیکٹریشن ہیں اس لیے ممکن ہے کہ انہوں نے بچے کے جسم سے کوئی بیٹری ٹچ کررکھی ہو جو محض کرنٹ پاس کررہی ہو۔

ویڈیو دیکھیں


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -