ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

بھارتی کپتان نے اہم سنگ میل عبور کر لیا

اشتہار

حیرت انگیز

ایشیا کپ سپر فور کے اہم میچ میں بھارت نے سری لنکا کو ہرا کر فائنل کیلیے کوالیفائی کرلیا مگر ساتھ ہی بھارتی کپتان نے اہم سنگ میل بھی عبور کیا۔

گزشتہ روز کولمبو کے پریما داسا اسٹیڈیم میں بھارت نے ایشیا کپ کے دفاعی چیمپئن کو 41 رنز سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی۔ اسی میچ میں فاتح ٹیم کے کپتان روہت شرما نے ون ڈے میں تیز ترفین 10 ہزار رنز بنانے والے دوسرے بیٹر کا اعزاز بھی حاصل کر لیا۔

روہت شرما  نے گزشتہ روز 48 گیندوں پر 53 رنز کی اننگ کھیلی جب وہ 22 رنز کے انفرادی اسکور پر پہنچے تو ایک روزہ میچوں میں 10 ہزار رنز مکمل کرنے کے ساتھ تیز ترین اس سنگ میل تک پہنچنے والے دوسرے بلے باز بن گئے۔

- Advertisement -

بھارتی کپتان نے 10 ہزار رنز اپنے کیریئر کی 241 ویں اننگ میں مکمل کیے جب کہ پہلے نمبر پر بھی سابق انڈین کپتان ویرات کوہلی ہیں جنہوں نے یہ سنگ میل 205 ون ڈے اننگز میں حاصل کیا تھا۔

بھارت کے لیجنڈ بلے باز سچن ٹنڈولکر نے 259 اننگز میں 10 ہزار ون ڈے رنز کا سنگ میل عبور کیا تھا جبکہ بھارت کے ہی سارو گنگولی نے 263 اننگز میں 10 ہزار بنائے تھے۔

پاک بھارت میچ کیلیے ریزرو ڈے کیوں رکھا؟ بڑا راز کھل گیا

ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین 10 ہزار رنز بنانے والوں میں پہلی چار پوزیشن پر بھارتی کرکٹرز ہی براجمان ہیں جن میں لیجنڈ بلے باز سچن ٹنڈولکر نے 259 جب کہ سابق اوپنر وکپتان سارو گنگولی نے 263 اننگ میں یہ سنگ میل عبور کیے۔ پانچوں نمبر پر سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ ہیں جنہیں 10 ہزار رنز کی تکمیل کے لیے 266 اننگز کا سہارا لینا پڑا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں