22.2 C
Dublin
جمعرات, مئی 30, 2024
اشتہار

بھارتی کپتان روہت میدان میں ساتھی کھلاڑیوں کو مغلظات بکنے پر اتر آئے!

اشتہار

حیرت انگیز

روہت شرما انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں میدان میں اپنے ساتھیوں کو نازیبا کلمات کہتے سنائی دیے جس کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔

وشاکاپٹنم میں بھارت اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والے دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے دن بھارتی کپتان روہت اپنے ساتھیوں کے ساتھ بدسلوکی کرتے ہوئے پائے گئے۔ یہ واقعہ 31 ویں اوور کے اختتام پر پیش آیا جب انگلینڈ کا اسکور 4 وکٹوں کے نقصان پر 143 رنز تھا۔

جس دوران اوورز کے درمیان تھوڑا سا وقفہ ہوا روہت شرما نے بظاہر سخت لہجے میں اپنے فیلڈرز کو ہوشیار رہنے کا کہا مگر ساتھ ہی انھیں مغلظات بھی بکیں۔

- Advertisement -

بھارتی کپتان کو اسٹمپ مائیک پر کہنا سنا جاسکتا ہے کہ ’کوئی بھی گارڈن میں گھومے گا تو میں۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ کردوں گا، انھوں نے ساتھیوں کو گالی دی۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ حیدرآباد ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں ہندوستان سستی کا شکار تھا اور اسے 28 رنز کے نقصان کے ساتھ قیمت چکانی پڑی۔ اس لیے کپتان نہیں چاہتے تھے کہ شدت میدان میں اترے اور کھیل کو پھسلنے دے جیسا کہ پہلے گیم میں ہوا تھا۔

واضح رہے کہ اس میچ میں بھارت نے اپنی پہلی اننگز میں 396 اسکور کیے تھے، نوجوان بیٹر یشوی جیسوال نے شاندار ڈبل سنچری اسکور کی تھی۔ انگلینڈ کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 253 بنا کر آل آؤٹ ہوگئی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں