تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بھارتی فورسز کو چین سے جھڑپ مہنگی پڑ گئی

نئی دہلی: نہتے کشمیریوں پر ظلم ڈھانے والا بھارت چین کے سامنے بھیگی بلی بن گیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق لداخ میں چین کی سرحد کے ساتھ علاقے میں بھارتی فورسز کو چینی فوجیوں سے جھڑپ مہنگی پڑ گئی، بھارتی فورسز نے ایل او سی پر آگے بڑھنے کی کوشش کی تھی۔

چینی فورسز نے ناصرف بھارتی فوج کو جھڑپ میں کرارا جواب دیا بلکہ سرحد پر پیٹرولنگ کرنے والے بھارتی فوجیوں کو بھی گرفتار کرلیا۔

چینی فورسز کے ہاتھوں شرمندگی اٹھانے کے ساتھ بھارت کو فوجیوں کی رہائی کے لیے درخواست کرنا پڑ گئی بعدازاں چین نے بھارتی فوجیوں کو رہا کردیا۔

مزید پڑھیں: ‘ امریکا اور چین سرد جنگ کے دہانے پر پہنچ چکے

بھارتی فوج کی چین کے ہاتھوں پسپائی کے بعد لداخ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بنا رہا۔

دوسری جانب امریکا اور چین کے درمیان بھی کشیدگی پائی جاتی ہے، چند روز قبل چینی وزیر خارجہ وانگ ژی کا کہنا تھا کہ امریکا اور چین سرد جنگ کے دہانے پر پہنچ چکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کورونا مشترکہ دشمن ہےایک دوسرے سےمل کر تعاون کرنا ہوگا، امریکا کا سیاسی وائرس چین پر حملہ کر رہاہے اور دونوں ممالک سرد جنگ کے دہانے پر پہنچ چکے ہیں۔

Comments

- Advertisement -