بدھ, نومبر 13, 2024
اشتہار

بھارتی نوجوان نے سکھر پہنچ کر پاکستانی لڑکی سے شادی کرلی

اشتہار

حیرت انگیز

پڑوسی ملک بھارت سے تعلق رکھنے والے نوجوان نے اہل خانہ کے ہمراہ پاکستان پہنچ کر اپنی پسندیدہ لڑکی سے شادی کر لی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ممبئی کا رہائشی دلہا مہندر کمار دلہن سنجو گتا کماری سے شادی کرنے کیلیے صوبے سندھ کے ضلع سکھر پہنچ گیا۔ دونوں ایک عرصہ تک سوشل میڈیا پر دوست رہے۔

مہندر کمار اور سنجو گتا کماری نے دوستی کو رشتہ داری میں بدلنے کا فیصلہ کیا۔ دلہا اپنی دلہن کو لینے اہل خانہ کے ہمراہ پاکستان پہنچا اور دونوں شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

- Advertisement -

مارچ 2019 میں پنجاب کے شہر سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والی 27 سالہ لڑکی نے بھارت پہنچ کر ریاست ہریانہ میں 33 سالہ لڑکے سے شادی کی تھی۔ کرن سرجیت اور پروندر سنگھ نے ضلع انبالہ کے ٹیپلا نامی گاؤں میں سکھ روایات کے مطابق شادی کی تھی۔

کرن سرجیت شادی کیلیے اکیلی سمجھوتہ ایکسپریس کے ذریعے بھارت پہنچی تھیں۔ شادی 2016 میں ہونی تھی تاہم مختلف وجوہات کی بناء پر اس میں تاخیر ہوئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں