تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

اماراتی دوشیزہ کو ہراساں کرنے کے جرم میں‌ بھارتی شہری کو سزا

دبئی : متحدہ عرب امارات کی عدالت نے اسکول کی 13 سالہ طالبہ کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے جرم میں بھارتی شہری کو 6 ماہ قید کی سزا سنا دی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی کی عدالت نے جنسی ہراسگی کیس کی سماعت کرتے ہوئے 13 سالہ لڑکی کو جنسی طور پر ہراساں کرنے والے 24 سالہ بھارتی نوجوان کو سزا سنائی ہے۔

دئبی پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم نے دوران تفتیش متاثرہ اماراتی اسکول طالبہ کو ہراساں کرنے کا اعتراف کیا تھا جس کے بعد عدالت نے مذکورہ شخص کو سزا سناتے ہوئے جیل بھیج دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اماراتی خاتون نے پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی تھی کہ ’میں اپنی 13 سالہ بیٹی کے ہمراہ سپر مارکیٹ میں رمضان المبارک کا سامان خرید رہی تھی جب میری بیٹی نے مجھے بتایا کہ ملزم اسے چھو رہا ہے اور اس نے میری بیٹی کو پکڑا بھی تھا‘۔

پولیس کے مطابق اماراتی خاتون نے اپنی بیٹی کی شکایت پر سپرمارکیٹ کی انتظامیہ کے سیکیورٹی روم میں سی سی ٹی وی کیمرے کی ویڈیو دیکھی اور واقعے کی فوری اطلاع پولیس کو دی جس کے بعد پولیس نے 24 سالہ بھارتی شہری کو گرفتار کرلیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ دبئی کی عدالت میں بھارتی شہری کو دوشیزہ کو پکڑنے اور ہراساں کرنے کے مقدمات رمضان المبارک میں درج کیے گئے تھے۔

عرب میڈیا کا کہنا تھا کہ عدالت کی جانب سے بھارتی شہری کو 6 ماہ قید کی سزا پوری کرنے کے بعد ملک بدر کرنے کے احکامات بھی جاری کیے گئے ہیں۔

Comments

- Advertisement -