بھارت کے مشہور اسٹینڈاپ کامیڈین کنال کامرا نے سلمان خان کے متنازع مشہور زمانہ ریئلٹی شو ’’بگ باس‘‘ کو پاگل خانہ قرار دیدیا۔
کنال کامرا کو ’’بگ باس‘‘ کے اگلے سیزن میں شامل ہونے کی پیشکش کی گئی ہے، اس پر کامیڈیان نے بنا کوئی لگی لپٹی رکھے جواب دیا کہ ’’میں بگ باس کے اگلے سیزن میں شامل ہونے کے بجائے پاگل خانے جانا پسند کروں گا۔‘‘
کامیڈین کنال کامرا کی جانب سے شیئر کی گئی پوسٹ میں بتایا گیا کہ بگ باس شو کے کاسٹنگ ڈائریکٹر نے مجھے پیغام بھیجا جس میں کہا گیا کہ ہم بگ باس کےنئے سیزن کیلئے کاسٹنگ کر رہے ہیں اور آپ کا نام بھی ہمارے سامنے آیا ہے۔
کاسٹنگ ڈائریکٹر کا مزید کہنا تھا کہ میں جانتا ہوں کہ یہ آپ کو پسند نہیں لیکن یہ ایک جنونی پلیٹ فارم ہے جہاں آپ بڑی تعداد میں مداحوں کو اپنی جانب راغب کر سکتے ہیں، کیا ہم اس پر بات کر سکتے ہیں۔
کنال کامرا نے اس پیشکش کو ٹھکراتے ہوئے کہا کہ ’’میں بگ باس جانے کے بجائے پاگل خانہ جانا پسند کروں گا۔‘‘ کنال اپنی حس مزاح کا استعمال کرتے ہوئے سلمان خان کی فلم کے مشہور نغمے ’رادھے‘ کو بھی شامل کیا ہے۔
خیال رہے کہ جنوری 2025 میں بگ باس کا 18واں سیزن اختتام کو پہنچا تھا،۔ بگ باس کے اگلے سیزن کی میزبانی بھی سلمان خان کریں گے جس کی شروعات اس سال کے آخرمیں ہوسکتی ہے۔
یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ ممبئی کے ہیبی ٹیٹ اسٹوڈیو میں کنال کامراکی کامیڈی پر مشتعل ہوکر شیوسینا کے کارکنان نے اسٹوڈیو میں توڑ پھوڑبھی کی تھی جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔