منگل, ستمبر 17, 2024
اشتہار

سکھ رہنما کے قتل کی بھارتی سازش، امریکی صدر کا اہم فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

امریکی صدربائیڈن نے سکھ رہنما کے قتل کی بھارتی سازش کی تحقیقات کیلئے سنجیدگی کا اظہار کردیا، امریکی صدر اور بھارتی وزیراعظم کی آج اٹلی میں جاری جی 7 سمٹ میں ملاقات متوقع ہے۔

امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے میڈیا سے گفتگو میں تصدیق کی کہ امریکی صدربائیڈن مودی کے سامنے بھارتی قاتلانہ سازش کامعاملہ اٹھائیں گے۔

جیک سلیوان نے کہا کہ دونوں رہنماؤں کی گفتگو میں سکھ رہنماکے قتل کی سازش پربات ہوگی، اس سے قبل امریکی صدرنے بھارتی سازش بے نقاب ہونے پر گزشتہ سال نئی دہلی کا دورہ منسوخ کردیا تھا۔

- Advertisement -

دوسری جانب امریکا نے روس پر پابندیوں کا دائرہ وسیع کر دیا ہے اور روس کو سیمی کنڈکٹرز بیچنے والی چین میں قائم کمپنیوں پر بھی پابندیاں لگا دی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سائنٹیفک دفاعی مالیاتی انرجی کے مختلف شعبے بھی پابندیوں کی لپیٹ میں آ گئے ہیں اور امریکا نے روس کو سیمی کنڈکٹرز بیچنے والی چین میں قائم کمپنیز پر بھی پابندیاں لگا دی ہیں۔

امریکی محکمہ خزانہ کی جانب سے روسی شہریوں کو سافٹ ویئر اور آئی ٹی سروسز دینے پر پابندی عائد کی گئی ہے جب کہ یوکرین جنگ میں شریک روسی فوج سے جڑے غیر ملکی مالیاتی ادارے بھی پابندی کی زد میں آئیں گے۔ نہ صرف روس بلکہ ایشیا، یورپ اور افریقہ میں 300 سے زائد افراد اور ادارے ہدف بنا دیے گئے۔

حماس کی کچھ تجاویز ناقابل عمل ہیں، امریکا

رپورٹس کے مطابق روس کو امریکی اشیا بیچنے پر بھی پابندی لگائی جائے گی۔ امریکا کی جانب سے روس کے مالیاتی اداروں سے لین دین کرنے والے غیر ملکی بنکس کو بھی انتباہ جاری کیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں