بی سی سی آئی نے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے سے انکار کرنے والے اسٹار پلیئر ایشان کشن اور شریاس آئیر کا سینٹرل کانٹریکٹ منسوخ کردیا۔
بھارتی کرکٹ بورڈ نے بدھ کے روز 24-2023 کے سینٹرل کانٹریکٹ کی فہرست کا اعلان کردیا ہے جس میں کپتان روہت شرما، ویرات کوہلی، جسپریت بمراہ اور رویندرا جدیجا کو اے پلس کیٹیگری میں رکھا گیا ہے۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ ایشان کشن اور شریاس آیئر جنھوں نے بورڈ اور کپتان کے کہنے کے باوجود ڈمیسٹک کرکٹ کھیلنے سے گریز کیا تھا بھارتی بورڈ کے ساتھ اپنا معاہدہ گنوا بیٹھے ہیں۔
دونوں اسٹار پلیئرز کو سینٹرل کنٹریکٹ کی فہرست میں شامل نہیں کیا گیا۔ دنوں نے مبینہ طور پر رانجی ٹرافی میں حصہ لینے کی ہدایت کی خلاف ورزی کی تھی۔
بی سی سی آئی نے اپنے بیان میں سینٹرل کانٹریکٹس سے ان دونوں کی عدم موجودگی کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ برائے مہربانی نوٹ کریں کہ اس بار کے لیے شریاس آئیر اور ایشان کشن کو سالانہ معاہدے کا حصہ نہیں بنایا گیا ہے۔
نوجوان کرکٹر رنکو سنگھ اور تلک ورما نئے سینٹرل کانٹریکٹ کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے جبکہ کئی نئے چہرے بھی معاہدہ کا حصہ ہیں۔
مذکورہ دونوں کرکٹرز کو گریڈ سی کیٹیگری میں شامل کیا گیا جس میں 15 کھلاڑی شامل ہیں۔ بھارتی ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں زبردست واپسی کرنے والے روتوراج گائیکواڑ اور شیوم دوبے بھی اس کا حصہ ہیں۔