بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ جگ موہن ڈالمیا حرکت قلب بند ہوجانے کی وجہ سے پچھتر سال کی عمر میں چل بسے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق جگ موہن ڈالمیا کو دو روز قبل سینے میں تکلیف کی وجہ سے کولکتہ کےبی ایم برلا اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، انجیو گرافی میں انھیں صحیح بتایا گیا لیکن وہ انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں داخل تھے۔
جگ موہن ڈالمیا کافی عرصے سے بھارتی کرکٹ سے وابستہ تھے اور انھیں تین سال تک انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا سربراہ رہنے کا بھی اعزاز حاصل رہا، ڈالمیا کی موت پر چئیرمین پی سی بی شہریار خان نے افسوس اور دکھ کا اظہار کیا ہے۔