ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں پے در پے شکستوں کے بعد بھارتی کھلاڑی بہانے تراشنے لگے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق نیوزی سے عبرتناک شکست پر بھارت فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کا کہنا تھا کہ ہماری ٹیم کرونا وائرس کے باعث ‘ببل کی پابندی سے تھکاوٹ’ کا شکار ہوگئی ہے جبکہ مسلسل سفر نے بھی کارکردگی پر اثر ڈالا ہے۔
ورلڈ کپ شروع ہونے سے ایک ہفتے قبل ختم ہونے والے آئی پی ایل کے میچز کے باعث تھکاوٹ سے متعلق ایک سوال پر جسپریت بمراہ نے کہا کہ’ بالکل کبھی کبھار آپ کو وقفے کی ضرورت ہوتی ہے، آپ اپنے خاندان کو یاد کرتے ہیں جب آپ چھ ماہ سے اپنے گھر سے دور ہوں‘۔
یہ بھی پڑھیں: محمدشامی کی حمایت: کوہلی کو شیرخوار بیٹی کے ریپ اور قتل کی دھمکی
بھارت فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ بی سی سی آئی نے بھی ہمیں مطمئن کرنے کی کوشش کی لیکن یہ مشکل وقت ہے، ابھی عالمی وبا موجود ہے لہٰذا آپ بہتری کی کوشش کرتے ہیں لیکن کبھی کبھار تھکاوٹ ہوجاتی ہے اور دماغی تھکاوٹ بھی ہوجاتی ہے
یاد رہے کہ بھارتی ٹیم کے کھلاڑی اپریل میں انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے آغاز سے مسلسل سفر میں ہیں، ستمبر میں کرونا وائرس سے متاثرہ آئی پی ایل کے میچوں کے لیے متحدہ عرب امارات میں تھے، اس سے قبل بھارتی ٹیسٹ ٹیم نے انگلینڈ کا دورہ بھی کیا تھا۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


