اتوار, فروری 16, 2025
اشتہار

دورہ آسٹریلیا میں 27 بیگ اور 17 بیٹ لے جانے والا سینئر بھارتی کرکٹر کون تھا؟

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کے گزشتہ دورہ آسٹریلیا کے دوران پرفارمنس تو نہایت خراب رہی تاہم سینئر کرکٹرز بورڈ کے خرچے پر اس سفر سے خوب لطف اندوز ہوئے۔

حال ہی میں بھارتی میڈیا میں یہ انکشاف سامنے آیا ہے کہ بورڈر گواسکر ٹرافی کے دوران ایک اسٹار بھارتی کرکٹر اپنے ساتھے 27 بیگز لے کر گئے تھے جس کا وزن مجموعی طور 250 کلوگرام کے قریب تھا۔

بھارتی اسٹار کرکٹر اپنے ساتھ آسٹریلیا 17 بیٹ بھی لے کر گئے تھے، اس اسٹار کرکٹر کا نام تو سامنے نہیں آیا پر رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ 27 بیگز میں اس کرکٹر کی فیملی اور سپورٹ اسٹاف کے بیگز بھی شامل تھے۔

بی سی سی آئی اپنے پلیئرز کو 150 کلوگرام تک سامان لے جانے کی اجازت دیتا ہے تاہم اس کرکٹر کے 100 کلوگرام زائد وزن کے پیسے بھی دورہ آسٹریلیا کے دوران بی سی سی آئی کو بھرنے پڑے۔

تاہم بیگز میں 17 بلوں سے اس بات کا باآسانی اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ وہ اسٹار کرکٹر کوئی اسپیشلسٹ بیٹر ہی ہوگا۔

بی سی سی آئی کو کتنی رقم اضافی ادا کرنا پڑی اس بات کو تو صحیح طور پر پتا نہ چل سکا مگر کہا جارہا ہے ایکسٹرا بیگز کے لیے جو رقم ادا کی گئی وہ لاکھوں میں ہے۔

خیال رہے کہ دورہ آسٹریلیا میں ناکامی کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ نے پلیئرز کے لیے قوانین میں سختی کردی ہے جس کے تحت ان کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنا لازمی ہوگا جبکہ بھارتی کرکٹرز اب فیملی کو بورڈ کے خرچے پر نہیں لے جاسکیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں