منگل, ستمبر 17, 2024
اشتہار

بھارتی کرکٹر کا ٹینٹ میں رہائش سے لے کر شاندار فلیٹ خریدنے تک کا سفر

اشتہار

حیرت انگیز

یشسوی جیسوال بھارتی کرکٹ ٹیم کے نئے ابھرتے ہوئے بیٹر ہیں جنھوں نے اپنے ڈیبیو میچ میں یادگار کارکردگی دکھاتے ہوئے سنچری اسکور کی، انھوں نے حال ہی میں شاندار نیا فلیٹ خریدا ہے۔

یشسوی کے بھائی نے بھارتی اخبار سے گفتگو میں انکشاف کیا ہے کہ میرا بھائی ٹینٹ میں سوتا تھا اور پانی پوری بیچتا تھا، وہ انڈین پریمیئر لیگ درخت پر چڑھ کر دیکھتا تھا، اس نے یہاں تک پہنچنے کے لیے سخت محنت کی ہے۔

ممبئی میں 5 کمروں کا شاندار فلیٹ خریدنے والے نوجوان کرکٹر کے بھائی کا کہنا تھا کہ نیا فلیٹ خریدنے کے بعد وہ بار بار ہمیں نئے گھر میں شفٹ ہونے کا کہہ رہا تھا، اس کی یہ بہت بڑی خواہش تھی کہ خود کا گھر ہو کیوں کہ وہ ممبئی جیسے شہر میں اپنا چھت ہونے کی اہمیت سے بخوبی واقف ہے.

- Advertisement -

واضح رہے کہ ڈومنیکا میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ میں 21 سالہ یشسوی نے ویسٹ انڈین ٹیم کے خلاف 171 رنز کی اننگز کھیل کر اپنے ڈیبیو کو یادگار بنایا جس میں وہ پلیئر آف دی میچ کے بھی حقدار ٹھہرے۔

یہ کسی بھی بھارتی کرکٹر کی جانب سے حاصل کیا گیا آٹھو پلیئر آف دی میچ ایوارڈ ہے جو اس نے ڈیبیو پر اپنے نام کیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں