جمعہ, جولائی 5, 2024
اشتہار

امریکا میں لاکھوں ڈالر کا فراڈ کرنے والی بھارتی ڈاکٹر گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

شکاگو : امریکا میں لاکھوں مالیت ڈالر کے فراڈ میں ملوث بھارتی نژاد لیڈی ڈاکٹر کو پولیس نے حراست میں لے لیا، ملزمہ کو دو مقدمات میں 20 سال سزا سنائی جاسکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی نژاد 51 سالہ لیڈی ڈاکٹر مونا گھوش کیخلاف دو مقدمات درج کیے گئے ہیں جس میں جعلی میڈیکل بل کے ذریعے ہیلتھ انشورنس سے 24 لاکھ ڈالرز کی خطیر رقم ہتھیانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق شکاگو میں مقیم بھارتی نژاد لیڈی ڈاکٹر مونا گھوش کو ہیلتھ انشورنس کے جھوٹے دعوے کے ذریعے نجی بیمہ کنندگان کو جعلی بل دے کر وفاقی صحت کی دیکھ بھال کے نظام میں فراڈ پر گرفتار کیا گیا۔

- Advertisement -

بھارتی لیڈی ڈاکٹر

میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عدالتی دستاویزات کے مطابق ملزمہ نے سال 2018 سے 2022کے عرصے میں ایسے جعلی بل بنائے جو اپنے ملازمین کے میڈیکل انشورنس کیلئے کلیم کیے گئے تھے جبکہ وہ ملازمین ان امراض کا شکار نہیں تھے اور نہ ہی انہیں اس بات کا علم تھا۔

ملزمہ ڈاکٹر مونا گھوش کا شکاگو میں خواتین کا ایک اسپتال ہے، دوران تفتیش اس نے دونوں مقدمات میں جعلی میڈیکل ریکارڈ اور جعلی بل بنانے کا اعتراف کرلیا ہے،

ذرائع کے مطابق عدالت کی جانب سے ملزمہ کو رواں برس 22 اکتوبر کو سزا سنائی جائے گی۔ اس بات کا قوی امکان ہے کہ ایک مقدمے میں خاتون ڈاکٹر کو 10 سال قید کی سزا دی جاسکتی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں