منگل, ستمبر 17, 2024
اشتہار

درجنوں بھارتی شہری روسی فوج سے رہائی کے منتظر ہیں، جے شنکر کا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

ماسکو: بھارتی وزیر خارجہ نے انکشاف کیا ہے کہ انکے درجنوں شہری روسی فوج سے رہائی کے منتظر ہیں جو یوکرین کی جنگ میں حصہ لینے روس گئے تھے۔

بھارتی وزیر خارجہ سبرامنیم جے شنکر نے اپنی پارلیمنٹ کو بتایا ہے کہ لالچ میں آکر یوکرین تنازع میں حصہ لینے کے لیے روس جانے والے تقریباً 70 بھارتی شہری اس وقت روسی فوج سے چھٹی کے منتظر ہیں۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ان بھارتیوں کو انسانی اسمگلر روس اور یوکرین کے درمیان ہونے والی جنگ میں منافع بخش نوکریوں کا لالچ دے کر لے گئے تھے۔

- Advertisement -

جے شنکر نے بتایا کہ ماسکو ان بھارتیوں کی وطن واپسی میں نئی دہلی کی مدد کر رہا ہے جبکہ 14 بھارتی شہری پہلے ہی گھر واپس جا چکے ہیں اور 8 لڑائی میں مارے گئے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ گزشتہ نو مہینوں کے دوران کل 91 بھارتی شہریوں کو روسی فوج میں بھرتی کیا گیا ہے، ان میں سے 69 کو اب بھی ڈیوٹی سے فارغ نہیں کیا گیا۔

انسانی سمگلروں کے خلاف قانونی کاروائی کرنے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بھارتی وزیر خارجہ نے کہا کہ دس انسانی سمگلروں کے خلاف کافی شواہد سامنے آئے ہیں، ان ملزمان میں سے 4 کو گرفتار کیا گیا اور چاروں ملزمان عدالتی تحویل میں ہیں۔

رکن پارلیمنٹ نے جے شنکر سے سوال کیا کہ اگر ماسکو بھارتی شہریوں کو بھیجنے میں ناکام رہتا ہے تو کیا بھارت روسی تیل خریدنا بند کردے گا، ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں اس سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں