جمعرات, مئی 8, 2025
اشتہار

راولپنڈی : کرکٹ اسٹیڈیم اور ریس کورس ٹرانزٹ کیمپ کے قریب بھارتی ڈرون گر کر تباہ ، ایک شخص زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : کرکٹ اسٹیڈیم سے ملحقہ فوڈ اسٹریٹ اور ریس کورس ٹرانزٹ کیمپ کے قریب بھارتی ڈرون مار گرائے گئے۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم سے ملحقہ فوڈاسٹریٹ کےقریب بھارتی ڈرون گرکر تباہ ہوگیا، ڈرون درخت سے ٹکرانے کے بعد دکان کے اندر جا گرا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ڈرون گرنے سے ایک شخص زخمی ہوا ، جسے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، ڈرون گرنے سے دکان کے شیشے اور دیگر سامان کو بھی نقصان پہنچا۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ڈرون کا ملبہ تحویل میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا۔

دوسری جانب ریس کورس ٹرانزٹ کیمپ کے قریب ڈرون مار گرایا گیا ، پولیس ،ریسکیو اور سیکیورٹی ادارے جائےوقوع پر پہنچ گئے ہیں۔

ذرائع نے کہا کہ راولپنڈی میں مجموعی طور پر 3 ڈرونز گر کر تباہ ہوئے ہیں۔ یہ ڈرونز فوڈ اسٹریٹ، ریس کورس ٹرانزٹ کیمپ کے قریب گرے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں