واشنگٹن : پاکستانی کمیونیٹی نے انڈین سفارتخانے کے باہر انڈیا کی پاکستان میں دہشتگردوں کو مالی معاونت فراہم کرنے کے خلاف احتجاج کیا۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ انڈیا براہِ راست پاکستان میں دہشتگردوں کو مالی معاونت فراہم کرنے میں ملوث ہونے کے ساتھ ساتھ اپنے جاسوسوں کو مذموم سرگرمیوں کے لئے بھیج رہا ہے۔
مظاہرے میں موجود لوگوں نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ انڈیا کی خفیہ ایجنسی را کراچی اور بلوچستان میں دہشگردی کی کاروائیوں میں ملوث ہے ، اور مطالبہ کیا کہ بین الاقوامی برادری اس کا نوٹس لیں۔
- Advertisement -
انہوں نے بھارتی حکومت کے خلاف نعرے لگائے اور بھارتی سفارتخانے کے سامنے پاکستانی پرچم لہرایا، تاہم سفارتخانے کے حکام نے مظاہرین کی ویڈیوز بنالی.