تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

بھارت کے انتہا پسند نواز شریف کو ہیرو بنا کر پیش کررہے ہیں، اسد عمر

اسلام آباد : وفاقی وزیر علی زیدی و اسد عمر نے پی ڈی ایم جلسے سے متعلق کہا ہے کہ سب سے زیادہ غربت سندھ میں ہے اور سندھ کے حکمران سب سے زیادہ امیر ہیں۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے رہنماوں و وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی اور وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہ اپوزیشن اتحاد کی جانب سے منعقد کیے جانے والے جلسے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بلاول زرداری کراچی میں آج تک ایک بس نہیں چلاسکے جبکہ ن لیگ نے اپنے دور حکومت میں سندھ کیلئے کچھ نہیں کیا۔

پی ٹی آئی رہنما علی زیدی نے کہا کہ نوازشریف کی تقریر پر مقدمے کی درخواست جمع کرائی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کرپشن بچاو موومنٹ چلا رہی ہے کیونکہ بلاول و مریم نے پوری زندگی میں کام نہیں کیا۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ سندھ کے عوام گندا پانی پینے پر مجبور ہیں اور آج ملک کو بگاڑنے والے سیاستدان آج ملک سدھارنے چلے ہیں۔

علی زیدی نے کہا کہ ان سے کرپشن پر سوال کریں تو کہتے ہیں جمہوریت کو خطرہ ہے لیکن اب نواز شریف کو باہر سے لائیں گے اور قانون بھی حرکت میں آئے گا۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر

دوسری جانب اسد عمر نے کہا کہ میاں صاحب ان اداروں پر تنقید کرتے ہیں جو انکی غلامی قبول نہیں کرتے لیکن یاد رکھیں میاں صاحب ادارے آپ کے تابع نہیں ہونگے اور نہ دھمکیاں کام آئیں گی۔

انہوں نے کہا کہ میاں صاحب اداروں کو چھوڑتے نہیں، ان کے منہ سے کلبھوشن کا نام تک نہیں نکلتا، نوازشریف آج جو بیانیہ دے رہے ہیں بھارت اسے پسند کررہا ہے۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے کہا کہ ہم سیاستدانوں کو غداری کا سرٹیفکیٹ دینے میں یقین نہیں رکھتے لیکن نواز شریف اور مریم نواز چاہتے ہیں کسی بھی طریقے سے سسٹم گرجائے اور چوری بچانے کیلئے این آراو مل جائے۔

Comments

- Advertisement -