تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

بھارتی کسانوں کا مودی سے نفرت کا اظہار

نئی دہلی: بھارت میں متنازع زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کرنے والے کسانوں نے 6 ماہ مکمل ہونے پر آج ملک بھر میں یومِ سیاہ منایا، مظاہرین نے مودی کے پتلے پر لاٹھیاں برسائیں اور پھر اسے نذر آتش کیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت میں متنازع زرعی قوانین کے خلاف جاری احتجاج کو 6 ماہ مکمل ہونے پر آج کسانوں نے حکومت کے خلاف یوم سیاہ منایا۔

بھارتی کسانوں نے حکومت کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرانے کے لیے اپنے گھروں اور ٹریکٹرز پر سیاہ پرچم لہرائے۔

ایک روز قبل سکھ رہنما اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان نوجوت سنگھ سدھو نے احتجاج ریکارڈ کراتے ہوئے اپنے گھر پر سیاہ پرچم لہرایا اور کہا کہ  مودی حکومت پنجاب کی ترقی کو روکنا چاہتی ہے۔

ویڈیو دیکھیں: سدھو نے مودی حکومت کے خلاف آواز اٹھا دی

اُن کا کہنا تھا کہ ’6 ماہ کیا، اتنے یا اس سے زیادہ سال بھی لگ جائیں، احتجاج جب تک جاری رہے گا جب تک حکومت متنازع زرعی قوانین کو ختم نہیں کردیتی‘۔

دوسری جانب بھارت کے مختلف علاقوں جیسے غازی پور، سنگھو، ٹکری سرحد پر ہزاروں کسانوں کا احتجاج جاری ہے۔

farmers burnt effigie of prime minister observing black day

غازی پور سرحد پر کسانوں کے احتجاج کی قیادت کسان رہنما راکیش ٹکیت نے کی، جنہوں نےیومِ سیاہ کی مناسبت سے خاص طور پر کالی پگڑی باندھی۔

احتجاجی مظاہرین نے وزیر اعظم مودی کا کا پتلا بھی نذر آتش کیا، جس پر پولیس نے انہیں روکنے کی کوشش کی تو مظاہرین اور اہلکاروں کے درمیان نوک جھونک بھی ہوئی۔

Comments

- Advertisement -