تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

کشمیر میں بھارتی فورسز کا سرچ آپریشن، تین کشمیری شہید

سری نگر: قابض بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر میں جاری اپنی پُر تشدد کارروائیوں کے دوران تین کشمیری نوجوان کو شہید کردیا۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے دارالحکومت سری نگر کے علاقے مُجگنڈ میں قابض بھارتی فورسز کے رشتریا رایفل گروپ اور اسپیشل آپریشن گروپ نے نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران 3 کشمیری نوجوانوں کو ریاستی دہشت گردی کا نشانہ بناکر شہید کردیا۔

کشمیر میڈیا سروس کا کہنا ہے کہ وادی کشمیر پر قابض بھارتی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران پانچ رہائشی مکانات کو بھی منہدم کیا گیا ہے جبکہ ابھی تک شہیدوں کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔

کشمیری میڈیا کا کہنا ہے کہ ظالم بھارتی فوج کی جانب سے کشمیری نوجوانوں کی شہادت کے بعد علاقے میں غیر اعلانیہ کرفیو نافذ کردیا گیا ہے، جبکہ کٹھ پتلی انتظامیہ نے علاقے میں انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بھی بند کردی گئی ہے۔

کشمیری میڈیا کے مطابق بھارتی فوج کی حالیہ کارروائیوں میں شہید ہونے والے کشمیریوں کی تعداد 28 سے تجاوز کرگئی ہے۔

مزید پڑھیں : مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی فائرنگ‘ 2 کشمیری شہید

یاد رہے کہ کچھ روز قبل مقبوضہ کشمیر کے علاقے پلواما میں بھارتی فورسز نے نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا تھا۔

مزید پڑھیں : مقبوضہ کشمیر میں 18 جوانوں کی شہادت کے خلاف شٹر ڈاؤن ہڑتال

خیال رہے کہ ماہ نومبر کے آواخر میں مقبوضہ کشمیر میں 18 نوجوانوں کی شہادتوں کے خلاف حریت رہنماؤں کی کال پرمکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی تھی، ٹرانسپورٹ اور کاروباری مراکز بند تھے۔

مزید پڑھیں : مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی فائرنگ‘ 6 کشمیری شہید

یاد رہے کہ 25 نومبر کو مقبوضہ کشمیر کے ضلع شوپیاں میں بھارتی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران 6 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کشمیری رہنما میرحفیظ اللہ بھارتی قید سے آزاد ہو کرپہنچے تھے اورانہیں مسلسل نامعلوم نمبرز سے دھمکی آمیز کالز موصول ہو رہی تھیں۔

کشمیری میڈیا کے مطابق 20 نومبر کو میرحفیظ اللہ کو ان کے گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔

Comments

- Advertisement -