پیر, فروری 17, 2025
اشتہار

بھارت کی ایک بار پھر کنٹرول لائن پر بلااشتعال فائرنگ

اشتہار

حیرت انگیز

سیالکوٹ: بھارتی فوج کا ایک بارپھر جنگی جنون میں مبتلا ہوگئی، کنٹرول لائن پر بلااشتعال فائرنگ اورشیلنگ کی گئی، پاک فوج کی بھر پورجوابی کارروائی نے دشمن کی بندوقیں خاموش کرادیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے گزشتہ رات ایل او سی نیزہ پیرسیکٹر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلا اشتعال شدید فائرنگ اور شیلنگ کی۔

بھارتی فوج کی فائرنگ رات گیارہ بجکر 40منٹ سے صبح چاربجکرپینتالیس منٹ تک جاری رہی۔

پاک فوج کی منہ توڑ جوابی کارروائی نے دشمن کی توپوں کو خاموش کرادیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فائرنگ سے کسی جانی نقصان کی تصدیق نہیں ہوسکی ۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں