تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

بھارت میں پٹرول اور ڈیزل کی قلت، عوام کی پیٹرول پمپوں پر لائنیں

نئی دہلی: بھارت کی مختلف ریاستوں میں پیٹرول اور ڈیزل کی قلت کے باعث پیٹرول پمپوں پر عوام کی لائنیں لگ گئی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق متعدد آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے ملک میں ایندھن کی سپلائی کو محدود کر دیا ہے اور وہ کل طلب کا صرف ایک چوتھائی تیل فراہم کر رہی ہیں جس سے راجستھان، آندھرا پردیش، پنجاب، ہریانہ، اتراکھنڈ، گجرات اور مدھیہ پردیش سمیت کئی دیگر ریاستوں میں تیل کا بحران پیدا ہوگیا ہے اور پیٹرول پمپوں پر عوام کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں۔

ملک میں پٹرول اور ڈیزل کے بحران کی خبروں پر بھارتی حکومت کی جانب سے مکمل خاموشی ہے اور اس حوالے سے کوئی تصدیق نہیں کی گئی ہے تاہم بھارتی سرکاری آئل کارپوریشن (IOC) کے ڈائریکٹر (مارکیٹنگ) وی ستیش کمار نے تیل کی قلت کی افواہوں پر بیان جاری کیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ہمارے ریٹیل آؤٹ لیٹس پر مصنوعات کی دستیابی بالکل نارمل ہے، ہمارے پاس پیٹرول کی سپلائی موجود ہے، عوام سے درخواست ہے کہ آپ گھبرائیں نہیں۔

Comments

- Advertisement -