ہفتہ, ستمبر 28, 2024
اشتہار

کراچی: اسلامیہ کالج کے قریب بھارتی گٹکے کے خلاف بڑی کارروائی، بھرا ٹرک پکڑا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہرِ قائد کے علاقے جمشید کوارٹرز میں اسلامیہ کالج کے قریب پولیس نے بھارتی مضرِ صحت گٹکے کے خلاف بڑی کارروائی کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جمشید ڈویژن پولیس نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے مضرِ صحت بھارتی گٹکے سے بھرا ٹرک پکڑ لیا۔

[bs-quote quote=”گٹکے کے 58 بورے ضبط، 4 ملزمان بھی گرفتار کر لیے گئے ہیں۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”ایس ایس پی انویسٹی گیشن ایسٹ”][/bs-quote]

- Advertisement -

ایس ایس پی انویسٹی گیشن ایسٹ نے بتایا کہ کارروائی اسلامیہ کالج کے قریب بھارتی مضر صحت گٹگے کے خلاف کی گئی۔

ایس ایس پی ڈاکٹرمحمد فاروق کا کہنا تھا کہ کارروائی میں بھاری مقدار میں مضر صحت بھارتی گٹگا پکڑا گیا ہے، 4 ملزمان بھی گرفتار کر لیے گئے ہیں۔

پولیس کے مطابق ملزمان سے گٹکے کے 58 بورے اور ٹرک ضبط کر لیا گیا ہے، ملزمان کی شناخت محمد احمد، عبداللہ، تسلیم خان، ظہور خان کے نام سے ہوئی ہے۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے بتایا کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ جمشید کوارٹر تھانے میں درج کر لیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  گٹکے کے کارخانے پر چھاپا، 3 ملزمان گرفتار، ایس ایچ او معطل

یاد رہے کہ دو ہفتے قبل بھی جمشید کوارٹرز میں پولیس چھاپے کے دوران لاکھوں روپے مالیت کا مضرِ صحت گٹکا برآمد کیا گیا تھا، جب کہ تین ملزمان بھی گرفتار کیے گئے تھے۔

چھاپا جمشید کوارٹرز میں قائم گٹکے کے خفیہ کارخانے پر مارا گیا تھا، کارروائی کے بعد علاقے کے ایس ایچ او کو بھی معطل کر دیا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں