جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

بھارتی یومِ آزادی، در حقیقت یوم سیاہ

اشتہار

حیرت انگیز

آج بھارت کا یوم آزادی درحقیقت یوم سیاہ ہے اور اس موقع پر کمشیریوں نے مقبوضہ وادی میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کرکے مودی سرکار کو کرارا جواب دیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق آج بھارت کا یوم آزادی درحقیقت یوم سیاہ ہے اور اس موقع پر کمشیریوں نے مقبوضہ وادی میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کرکے مودی سرکار کو کرارا جواب دیا ہے۔ سرینگر، ہنڈوارہ اور پونچھ سمیت کئی اضلاع میں جوشیلے نوجوانوں نے گھروں پر سیاہ پرچم لہرا دیے۔

کشمیریوں نے مودی سرکار سے اقوام متحدہ کی قرار دادوں اور نہرو کے وعدوں کے مطابق شفاف ریفرنڈم کا مطالبہ کیا ہے جب کہ شدید ردعمل دیکھتے ہوئے مودی سرکار کے اوسان ایسے خطا ہوئے کہ وادی بھرمیں انٹرنیٹ بند اور کرفیو نافذ کر دیا گیا۔

- Advertisement -

1947 سے اب تک ہندوستان ڈھائی لاکھ سے زائد کشمیریوں کو شہید کر چکا ہے جب کہ ایک لاکھ سے زائد بچے یتیم اور 23 ہزار خواتین بیوہ ہو چکی ہیں۔ قابض فوج 11 ہزار سے زائد خواتین سے اجتماعی زیادتی اور 7 ہزار ماورائے عدالت قتل کر چکی ہے۔

2012 میں بانڈی پورہ، بارہ مولہ، کوٹورہ میں 2700 اجتماعی قبروں سے ہزاروں ناقابل شناخت لاشیں دریافت ہوئی تھیں لیکن بدترین ریاستی جبر اور اوچھے ہتھکنڈوں کے باوجود ہندوستان کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو دبانے میں ناکام رہا ہے۔

مقبوضہ کمشیر میں یہ ظلم وستم پوری بھارتی عوام کے لیے سوالیہ نشان ہے ایسے میں بھارت کشمیر پر ظلم و بربریت کر کے کس منہ سے آزادی منا رہا ہے۔

Comments

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں