بدھ, مارچ 26, 2025
اشتہار

قطر میں بھارتی آئی ٹی انجینئر ڈیٹا چوری اور جاسوسی کے الزام میں گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

دوحہ : قطر میں بھارتی آئی ٹی انجینئر امیت گپتا ڈیٹا چوری اور جاسوسی کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا، وہ معروف آئی ٹی فرم میں سینئر عہدیدار تھا۔

تفصیلات کے مطابق قطر میں بھارتی آئی ٹی انجینئر کو ڈیٹا چوری اور جاسوسی کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ امیت گپتا 3 ماہ سے قطری ریاستی سکیورٹی کی حراست میں ہے، بھارتی انجینئر امیت گپتا معروف آئی ٹی فرم "ٹیک مہندرا” میں سینیئرعہدیدار تھا۔

ٹیک مہندرا کے قطر اور کویت کے علاقائی سربراہ امیت کا تعلق گجرات کے وڈودرا سے ہے اور وہ 2013 میں قطر گئے تھے۔

قطری حکام امت گپتا کے والدین کو بھی بیٹے سے ملاقات کی اجازت نہیں دے رہے، امت گپتا کے والدین نے قطر جا کر اپنے بیٹے سے ملاقات کی بھرپور کوشش کی، مگر قطری حکام نے ان کی درخواست کو رد کر دیا۔

قطرمیں بھارتی جاسوسوں کی حراست کا یہ پہلا واقعہ نہیں، سال 2022 میں قطری سکیورٹی نے بھارتی بحریہ کےآٹھ اہلکاروں کوگرفتارکیاتھا، جنہیں اسرائیل کیلیےجاسوسی پرسزائےموت سنائی گئی تھی۔

بھارتی اہلکاروں نے حساس سب میرین سے متعلق معلومات فراہم کی تھیں تاہم بعد ازاں فروری 2024 میں انہیں قطری امیر نے معاف کردیا تھا، جس کے بعد ان میں سے سات ہندوستان واپس آگئے تھے۔

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں