پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

جوہری نے انگوٹھی میں ہزاروں ہیرے جڑ کر عالمی ریکارڈ بنا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: بھارتی جوہری نے انگوٹھی میں ہزاروں ہیرے جڑ کر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کروالیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پھول کی طرح دکھنے والی باریک ہیروں سے جڑی خوبصورت انگوٹھی میں 12 ہزار 638 ہیرے جڑ کر عالمی ریکارڈ بنادیا۔

ہزاروں ہیروں والی انگوٹھی بنانے والے بھارتی شہری کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس انگوٹھی کا نام دی میری گولڈ رکھا ہے جبکہ اس کا وزن 165 گرام ہے۔

بھارتی جوہری کے مطابق وہ ایک ایسی انگوٹھی بنانا چاہتے تھے جس میں 10 ہزار سے زائد ہیرے لگے ہوں اور بالآخر وہ ایسی انگوٹھی بنانے میں کامیاب ہوگئے۔

انہوں نے بتایا کہ اس انگوٹھی کو فروخت کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے کیونکہ یہ انگوٹھی ان کا فخر ہے اور اس کو کوئی قیمت نہیں ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھارتی شہری نے انگوٹھی میں 7801 ہیرے جڑے کر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں نام درج کروایا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں