اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

بھارتی شہری نے سست ترین جانور کا لباس پہن کر پیسے کمانا شروع کردئیے

اشتہار

حیرت انگیز

پہلے زمانے میں لوگ کوؤں سے فصلوں کو محفوظ رکھنے کےلیے ڈراؤنے پتلے کھیتوں میں نصب کرتے تھے مگر بھارتی کسان سے شہری کو جانور کا لباس پہنا کر جانوروں کو ڈرانے کیلئے نوکری پر رکھ لیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست تلنگانہ کے ایک کسان نے کوؤں، جنگلی سور اور دیگر جانوروں سے اپنی فصلوں کو محفوظ رکھنے کےلیے شہری کو 500 روپے یومیہ پر ملازمت پر رکھ لیا ہے۔

رپورٹ میں کہا ہے کہ بھارتی شہری سست ترین جانور سلاتھ کا لباس پہن کر کھیتوں میں گھومتا ہے جس سے ڈر کر کوّے، سور اور دیگر جانور فصلوں کو برباد کرنے سے دور رہتے ہیں۔

بھارتی شہری سلاتھ کا لباس پہن کر 15 ہزار روپے ماہانہ کما رہا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں