تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

تین بڑے ایئرپورٹس بند کرادینے والا بھارتی عاشق گرفتار

حیدرآباد: بھارتی پولیس نے طیارہ ہائی جیک کرنے کی دھمکی دینے والے شخص کو حراست میں لینا تگھا‘ دھمکی دینے والے کا اصل مقصد اپنی محبوبہ کے ساتھ طے شدہ ٹرپ ملتوی کرنا تھا۔

رواں ماہ کی 16 تاریخ کو اس وقت بھارت کے تین اہم ایئرپورٹس پر ایمرجنسی نافذ کرکے سیکورٹی کو ہائی الرٹ کردیا گیا جب ممبئی پولیس کو ایک خاتون کی آئی ڈی سے ای میل کے ذریعے طیارے ہائی جیک ہونے کی دھمکی موصول ہوئی‘ ان ایئر پورٹس میں ممبئی‘ حیدرآباد اور چنائی انٹرنیشنل ایئرپورٹ شامل ہیں۔

ای میل میں لکھا گیا تھا کہ ’’23 افراد پر مشتمل ایک گروہ ممبئی‘ حیدرآباد اور چنائی ایئرپورٹ سے طیارے ہائی جیک کرے گ‘‘۔ ای میل موصول ہوتے ہی مذکورہ ایئرپورٹس پر خصوصی سیکیورٹی کمیٹی کا اجلاس ہوا اور تمام ممکنہ الرٹس جاری کردیے گئے تھے۔

ہائی جیکرکی گرفتاری 


تاہم بعد میں ای میل بیجنے والی خاتون درحقیقت ایم وامشی کرشنہ نامی شخص نکلا جس نے اپنی گرل فرینڈ کے ساتھ چھٹیاں نا گزارنے کے لیے یہ سب سوانگ رچا تھا۔

 hijack threats
ایم وامشی کرشنہ

دورانِ تفتیش وامشی نے بتایا کہ ’’اس نے اپنی چنائی میں مقیم گرل فرینڈ کے ساتھ ممبئی میں چھٹیاں گزارنے کا وعدہ کیا تھا تاہم اب اس کے پاس ہوائی سفر کے ٹکٹ خریدنے کے لیے رقم نہیں تھی۔

حیدرآباد پولیس کمشنر ایم مہندر ریدی نے مقامی میڈیا کو مزید بتایا کہ ’’ ملزم نے کوشش کی کہ اس کی منگیتر اپنا دورہ ملتوی کردے تاہم وہ نہیں مانی اور وامشی میں اتنی جرات نہیں تھی کہ وہ یہ اعتراف کرلیتا کہ اس کے پاس اتنے پیسے نہیں ہیں۔

محبوبہ کو سمجھانے میں ناکام ہوجانے کے بعد وامشی نے ایک جعلی ایئرلائن ٹکٹ ڈیزائن کیا اور اپنی محبوبہ کو مطمئن کرنے کے لیے ای میل کردیا۔ اسکے بعد اس نے نزدیک ہی واقع انٹر نیٹ کیفے سے جعلی آئی ڈی بنا کر ای میل میں دھمکی دی کہ فلائٹس ہی کینسل ہوجائیں‘ ای میل میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ ’’مجھے ڈھونڈںے کی کوشش مت کرنا کیونکہ تم ایسا کرنہیں پاؤں گے‘‘۔

پولیس نے ای میل سے انٹرنیٹ کیفے کی آئی ڈی ٹریس کی اور پھر ان کے ریکارڈز کی مدد سے اس تک رسائی حاصل کی۔ کرشنہ کے اعترافِ جرم کے بعد پولیس نے اسے باقاعدہ حراست میں لے کر مقدمہ درج کرلیا ہے۔

Comments

- Advertisement -