اشتہار

بھارتی میڈیا کا پاکستان کے ورلڈ کپ میں شرکت سے متعلق بڑا دعویٰ

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان چیمپیئنز ٹرافی میں بھارت کی شرکت کی تحریری ضمانت کے بغیر ورلڈ کپ کھیلنے انڈیا نہیں آئے گا۔

پاکستان کو رواں سال ایشیا کپ کی میزبانی کرنی ہے جس کا انعقاد تاحال سوالیہ نشان بنا ہوا ہے تاہم اب بھارتی میڈیا نے 2025 میں پاکستان میں ہی شیڈول چیمپئنز ٹرافی کو رواں سال بھارت میں ہونے والے ورلڈ کپ سے جوڑ دیا ہے۔

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان 2025 میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کی شرکت کی تحریری ضمانت لیے بغیر رواں سال ورلڈ کپ کھیلنے کے لیے انڈیا نہیں آئے گا۔

- Advertisement -

رپورٹ میں کہا گیا ہے چیئرمین پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ کے لیے بھارت بھیجنے سے قبل بی سی سی آئی اور آئی سی سی سے پاکستان میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کی تحریری ضمانت لیں گے۔

بھارتی میڈیا کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان میں شیڈول ایشیا کپ کیلیے پی سی بی ہائبرڈ ماڈل کے سوا کوئی آپشن یا فیصلہ قبول نہیں کرے گا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگر ایشین کرکٹ کونسل نے بھارتی دباؤ میں آکر ایشیا کپ کے کہیں اور انعقاد کا فیصلہ کیا تو پاکستان ایونٹ میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کر دے گا۔

واضح رہے کہ رواں سال ستمبر میں پاکستان نے ایشیا کپ کی میزبانی کرنی ہے جب کہ 2025 میں پاکستان آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کی میزبانی کرے گا جو طویل عرصے بعد کسی آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی ہوگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں