جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

پاکستان پر الزام : بھارتی میڈیا کو اس کی اپنی ہی وزارت دفاع نے رُسوا کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

نیو دہلی : واویلا کرنے والے بھارتی میڈیا کو پاکستانی اسلحے سے متعلق من گھڑت خبریں چلانے پراپنی ہی وزارت دفاع نے رُسواکردیا۔

تفصیلات کے مطابق جھوٹ کے پاؤں نہیں ہوتے کے مصداق مودی سرکار کا پاکستان مخالف پروپیگنڈہ خود بھارتی تحقیقاتی ایجنسی نے بے نقاب کر دیا۔ برطانوی خبررساں ادارہ بھی بھارتی جنگی جنون کو منظرعام پر لےآیا۔

اُڑی سیکٹرحملے کے بعد بھارتی حکام نے الزامات پاکستان پرلگائے تو دشمنی میں بھارتی میڈیا نے بھی تمام حدیں پار کردیں۔ بھارتی وزارت دفاع نے اپنے میڈیا کو جھوٹا قرار دے دیا حملہ آوروں کے قبضے سےملنے والے اسلحے پرمیڈان پاکستان کاٹھپہ لگادیاگیا۔

چارروز بعد بھارتی وزارت دفاع کوخیال آگیا کہ اس جھوٹ کو ثابت کیسے کیا جائے ناکامی پراپنے ہی میڈیا کی کلاس لے لی۔ بھارتی تحقیقاتی ایجنسی کے مطابق اڑی سیکٹر سے کوئی ہتھیار بر آمد نہیں ہوا اور نہ ہی کسی چیز میں میڈ ان پاکستان کا نشان ملا ہے۔

دوسری جانب بھارتی حکام کی جاری کردہ معلومات اور تحقیقات رپورٹ میں بھی کھلا تضاد پایا جاتا ہے۔ بھارتی حکام نے کہا تھا کہ اکثر فوجی خیمے میں آگ لگنے سے ہلاک ہوئے جبکہ تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق حملہ آوروں نے فوجیوں کو اسٹور میں بند کر کےعمارت کو آگ لگا ئی تھی۔

تحقیقاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فی الحال حملے کی ذ٘مہ داری کسی پر ڈالنے کے لیے کافی ثبوت موجود نہیں ہیں۔

ادھربرطانوی خبررساں ادارے نے بھی بھارتی جنگی جنون کوبھی بے نقاب کردیا، بی بی سی پرشائع ہونے والی خبر میں کہا گیا ہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج نے کئی جگہوں پر بھاری اور درمیانے درجے کے ہتھیار اگلے مورچوں پر پہنچانا شروع کر دیئے۔

رپورٹ کے مطابق جمعرات کو بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے زیادہ وقت ملٹری آپریشن روم میں گزارا جہاں وہ لائن آف کنٹرول پر فوج کی نقل و حرکت کی تازہ ترین صورت حال کا جائزہ لیتے رہے۔

رپورٹ میں کہا گیاہے کہ توپوں کو اُڑی سیکٹرکے چڑی میدان، موہرا اور بونیار میں نصب کیاجا رہا ہے۔ سونہ مرگ میں بھی بڑے ہتھیاروں کی تنصیب ہورہی ہے۔ ان مقامات سے آزاد کشمیر میں پاکستان کی دفاعی تنصیبات کو نشانہ بنایا جاسکتا ہے۔

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں