سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے جھوٹے الزامات کا سلسلہ جاری ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی میڈیا پاکستان کی جانب سے ڈرونز بھیجنے کی من گھڑت جھوٹی خبریں چلارہا ہے، پاکستان کسی بھی ڈرون نے سرحد یا لائن آف کنٹرول پار نہیں کیا۔
بھارتی میڈیا کی خبریں ہمیشہ کی طرح جھوٹ کا پلندہ ہیں، پاکستان سیز فائر کی مکمل پاسداری کررہا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کا بتانا ہے کہ بھارتی ڈرونز ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری پر سیز فائر کی خلاف ورزی کررہے ہیں۔
یہ پڑھیں: پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کے درمیان ہاٹ لائن پر رابطہ
پاک بھارت ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز (ڈی جی ایم اوز) کے درمیان بات چیت کا پہلا راؤنڈ مکمل ہوگیا ہے جس میں بات چیت جاری رکھنے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق رابطے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان اعلان کردہ سیز فائر سے متعلق اہم امور پر غور کیا گیا۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان 2 روز قبل ہونے والی جنگ بندی کے بعد ڈی جی ایم اوز کا یہ پہلا رابطہ تھا۔