سرینگر : مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی قافلے پر حملہ میں ایئر فورس کا ایک اہلکار ہلاک جبکہ 5 فوجی زخمی ہوگئے۔
کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق ضلع پونچھ میں بھارتی فوج کی 2گاڑیوں پر فائرنگ کی گئی،
بھارتی فوج کا قافلہ سرنکوٹ میں سنائی ٹاپ کے طرف جارہا تھا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ زخمیوں کو متعلقہ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں 2 فوجیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
- Advertisement -
یاد رہے کہ اس سے قبل گزشتہ سال دسمبر میں پونچھ ضلع میں ہی بفلیاز علاقے میں گھات لگا کر فوجی گاڑی پر حملہ کیا گیا تھا جس میں چار فوجی اہلکاروں کی ہلاکت رپورٹ ہوئی تھی۔