تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

‘بھارتی میزائل واقعہ امن کیلیے خطرہ، عالمی سطح پر نوٹس لیا جائے’

پاک فوج نے بھارت کے میزائل واقعے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ امن و استحکام کو خطرے میں ڈالنے والے بھارتی عزائم کا نوٹس لیا جائے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاویود باجوہ کی زیرِ صدارت 248 ویں کورکمانڈرز کانفرنس منعقد ہوئی جس میں عالمی، علاقائی پیشرفت، داخلی سلامتی کی صورتحال سمیت مغربی بارڈر مینجمنٹ رجیم پر پیشرفت سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

کانفرنس میں بھارت کے حالیہ میزائل داغنے کے واقعے پر شدید اظہارِ تشویش کرتے ہوئے شرکاء نے کہا کہ بھارت کے حادثاتی قرار دیئے میزائل واقعے سے بڑی تباہی ہوسکتی تھی غلطی کا اعتراف کرنے کے باوجود عالمی فورمز کو واقعے کا نوٹس لینا چاہیے۔

شرکا نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی اسٹریٹیجک اثاثوں کی حفاظت،سیکیورٹی پروٹوکول بہتر کرنے چاہئیں میزائل داغنے کے خطرناک واقعات محرک کا کام کر سکتےہیں ایسےواقعات علاقائی امن اوراستحکام کو شدید خطرے میں ڈال سکتےہیں۔

آرمی چیف نےدہشت گردی کے خلاف جاری کامیاب آپریشنز کو سراہا جب کہ شرکا نے سلامتی کو یقینی بنانے کیلئے ضروری اقدامات اٹھانے کے عزم کا اظہار کیا۔

آئی چیف نے اوآئی سی وزرائےخارجہ اجلاس کیلئے حفاظتی اقدامات یقینی بنانے یومِ پاکستان پریڈ کے پرامن انعقاد کیلئے اقدامات کی ہدایت کی۔ آرمی چیف نے فارمیشنز کی آپریشنل تیاریوں کو سراہا اور مشن پر مبنی تربیت پر زور دیا۔

Comments

- Advertisement -