جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

‘بھارتی اقدام کامنہ توڑجواب دیا ہے’

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان کے نئے نقشےکی تمام سیاسی جماعتوں نےحمایت کی ہے، بھارت نےمقبوضہ کشمیرکی حیثیت تبدیل کرنےکی کوشش کی ہم نے بھارتی اقدام کامنہ توڑجواب دیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ متفقہ نئے نقشے کی منظوری پر تمام سیاسی جماعتوں کاشکریہ ادا کرتا ہوں تمام سیاسی جماعتوں نےمسئلہ کشمیرپرمتفقہ فیصلہ کیا ہے ہم نےاپنےتمام وسائل کشمیرکےلیےہمیشہ رکھےہیں، کشمیر سمیت سرکریک پربھی ہم نےاپنامؤقف واضح کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے اپنا سیاسی آفیشل نقشہ جاری کر دیا

سیاسی حالات پر گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ آصف زرداری نےبی بی کی پارٹی کوصرف سندھ کی پارٹی بنایا اور بلاول بھٹو پیپلزپارٹی کو اب اندرون سندھ کی پارٹی بنارہےہیں پی ٹی آئی کواپوزیشن کی جانب سےکوئی بڑاچیلنج نہیں ہے بلکہ پیپلزپارٹی کوسندھ میں ایم کیوایم اوردیگرجماعتوں کاچیلنج ہے۔

فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کےبہت سےارکان توکرپشن کیسزمیں ملوث ہیں، مسلم لیگ ن میں بھی اندرونی سطح پراختلافات عروج پرہیں، نیب قوانین سےمتعلق ن لیگ کی تجاویزمخصوص تھیں، نوازشریف کےکیسزکودیکھ کرن لیگ نےتجاویزمرتب کی تھیں، اپوزیشن جماعتیں اس وقت اپنےمفادکی سیاست کررہی ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں