امریکا میں دو بھارتی شہری کو کرپشن کے جرم میں گرفتار کر لیا گیا جبکہ ایک اوربھارتی شہری بھوشن اتھلے کو سکھوں کو ہراساں کرنے پر قید کی سزا سنائی گئی۔
تفصیلات کے مطابق عالمی سطح پر بے شماربھارتی شہریوں کی مجرمانہ کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، حال ہی میں امریکا میں 2 بھارتی شہری کرپشن کے جرم میں گرفتار ہوئے تھے۔
رپورٹ کے مطابق امریکا میں ہی بھارتی شہری بھوشن اتھکے کو سکھوں کو ہراساں کرنے پر قید کی سزا سنائی گئی، 8 جولائی 2024 کو سنگاپور میں مقیم بھارتی شہری راج کمار بالا کو 17 سالہ لڑکی کیساتھ زیادتی کرنے پر 13 سال قید کی سزا سنائی گئی۔
راج کمار بالا کو 9 کوڑے مارے جانے کی بھی سزا سنائی گئی ہے، راج کماربالا سنگاپور میں بار کا مالک تھا جہاں 17 سالہ لڑکی نوکری کی تلاش میں آئی تھی، اس نے لڑکی کی مجبوری کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اسے جسمانی تشدداور زیادتی کا نشانہ بنایا۔
راج کمار بالا پر مزید 22 مقدمات بھی زیر سماعت ہیں جو کہ 5 دیگر ملازمین کی جانب سے درج کروائے گئے، راج کمار پر 16 برس سے کم عمر لڑکی کے ساتھ زیادتی کا بھی مقدمہ زیر سماعت ہے۔