اشتہار

بھارتی مظالم کے خلاف کشمیر میں مکمل ہڑتال

اشتہار

حیرت انگیز

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں حریت قیادت کی گرفتاریاں اور آرٹیکل 35 اے کی منسوخی کے خلاف وادی میں مکمل ہڑتا ل ہے ، مختلف علاقوں میں کشیدگی کی صورتحال ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی مقبوضہ کشمیر میں آج بھارتی مظالم کے خلاف ہڑتال کی جارہی ہے، حریت رہنماوں کی اپیل پرگرفتاریوں کے خلاف احتجاج کیا جائے گا۔کٹھ پتلی انتظامیہ نےاحتجاج روکنےکیلئے اضافی نفری طلب کر لی ۔مزیددس ہزار فوجی تعینات کردئیے گئے ہیں۔

بھارت ی افواج کے ہاتھوں حریت رہنما یاسین ملک اورامیرجماعت اسلامی عبدالحمید فیاض سمیت دوسوسےزائدکشمیریوں رہنماؤں کی گرفتاری اور انسانی حقوق کی بد ترین خلاف ورزیوں پر حریت رہنماؤں نے شدید مذمت کرتے ہوئے احتجاج کا سلسلہ وسیع کیا ہے ۔

- Advertisement -

وادی میں حریت رہنماؤں اور آزادی کے متوالوں کے خلاف بھارتی فورسز کے کریک ڈاؤن آپریشن کے سبب صورتحال کشیدہ ہے، جس کے سبب مختلف علاقوں میں اشیائے خوردو نوش کی فراہمی بھی معطل ہو کررہ گئی ہے ۔ عوام کھانے پینےکی اشیا سے بھی محروم ہورہے ہیں۔

یاد رہے کہ بھارتی افواج پر پلوامہ حملے کے بعد سے وادی میں کشیدگی اپنےعروج پر ہے ، بھارتی افواج نے کشمیریوں پر مظالم کے پہاڑ توڑ رکھے ہیں۔

میر واعظ عمر فاروق نے حریت رہنماؤں کی گرفتاریوں پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا تھا کہ کشمیری عوام بھارت کی ریاستی دہشت گردی، غیر آئینی اور پُرتشدد اقدامات سے حقائق میں کوئی تبدیلی نہیں آسکتی، بھارتی فورسز جتنا طاقت کا استعمال کریں گے صورتحال اتنی بگڑتی جائے گی۔

میر واعظ عمر فاروق کا کہنا تھا کہ مقبوضہ وادی کے مظلوم شہری آرٹیکل 35 اے میں کسی قسم کی تبدیلی کو قبول نہیں کریں گے۔

آرٹیکل 35 اے کے تحت جموں و کشمیر میں غیر ریاستی باشندوں کے نوکری حاصل کرنے، ووٹ دینے اور غیر منقولہ جائیداد خریدنے پر پابندی عائد ہے اور اس دفعہ کے خلاف بھارتی سپریم کورٹ میں درخواست زیر سماعت ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں