پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

بھارتی طیارہ گرکر تباہ

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: بھارتی ائیرفورس کا مگ21طیارہ گرکر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں اسکواڈرن لیڈر ہلاک ہوا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جنگی جہاز کا یہ حادثہ بھارتی ریاست  پنجاب میں پیش آیا، بھارتی ائیرفورس کا مگ21طیارہ گرکرتباہ ہونے سے اسکواڈرن لیڈر ہلاک ہوگیا۔

بھارتی ایئرفورس کا کہنا ہے کہ طیارہ رات کو معمول کی  ٹریننگ  پر تھا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حادثے کے بعد متعلقہ اداروں نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا۔ ابتدائی طور پر امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ یہ حادثہ تکنیکی خرابی کے باعث ممکن ہے۔

واقعے سے متعلق مکمل تحقیقات کے بعد ہی اصل حقائق سامنے آئیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں