بدھ, ستمبر 25, 2024
اشتہار

مودی کے طیارے کا پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے کا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

امریکا سے بھارت واپسی کے دوران بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے پاکستانی فضائی حدود کا استعمال کیا۔

ایوی ایشن ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی چھیالیس منٹ تک پاکستان کی فضائی حدود میں رہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیراعظم کا طیارہ شام پونے چھ بجے افغانستان سے چترال کے اوپر پاکستانی حدود میں داخل ہوا اور شام ساڑھے چھ بجے لاہور کے قریب سے بھارت کی فضائی حدود میں داخل ہوگیا۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ بھارتی وزیر اعظم نے امریکا کے سفر پر جاتے ہوئے بھی 45 منٹ تک پاکستان کی فضائی حدود استعمال کی تھی اور روایت کے خلاف وہ خاموشی سے گزرے۔

دوسری جانب بھارتی وزیر اعظم نے دورہ امریکا کے موقع پر بھارت کے 297 انمول نوادرات واپس لے لیے۔

امریکا نے تین سو کے قریب انمول نوادرات ہندوستان کو لوٹا دیے، بھارتی وزیر اعظم نے ملاقات کے دوران نوادرات لوٹانے پر امریکی صدر جو بائیڈن کا شکریہ ادا کیا۔

بائیڈن اور مودی ملاقات کے دوران سکھوں کا احتجاجی مظاہرہ

یہ نوادرات غیر قانونی طور پر ہندوستان سے امریکا منتقل کیے گئے تھے، وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ دونوں ممالک کے گہرے باہمی تعلقات اور وسیع ثقافتی مفاہمت کے مد نظر یہ نوادرات لوٹائے گئے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں