تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

بھارتی پولیس میں بھی ’پارٹی ہورہی ہے‘ کا ٹرینڈ وائرل

گزشتہ کئی روز سے پاکستانی سوشل میڈیا انفلوئنسر دنانیر مبین کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی تھی جس میں وہ منفرد لہجے میں کہہ رہی تھیں کہ ’یہ میں ہوں، یہ ہماری کار ہے اور یہاں پارٹی ہورہی ہے۔‘

دنانیر مبین کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر اس قدر وائرل ہوئی کہ اس کی دیکھا دیکھی دنیا بھر میں ویڈیوز بنانے کا نہ تھمنے والا سلسلہ شروع ہوگیا، شوبز ستاروں نے اس پر اپنے اپنے انداز میں ویڈیوز بنائیں، قومی کرکٹرز نے بھی گزشتہ روز جنوبی افریقہ کے خلاف جیت کا جشن اسی انداز میں منایا۔

اب بھارتی ریاست اترپردیش کی پولیس نے بھی دنانیر مبین کی ویڈیو سے متاثر ہوکر سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کردی۔

اترپردیش پولیس نے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں لکھا تھا کہ ’رات دیر تک پارٹی ہورہی ہے اور آپ پریشان ہورہے ہیں تو 112 پر کال کریں۔

اس پوسٹ پر اترپردیش کی پولیس نے ہیش ٹیگ ’پارٹی ہورہی ہے‘ بھی استعمال کیا۔

Comments

- Advertisement -