تازہ ترین

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

بھارت: نظام دکن کا ہیرے جڑا سونے کا لنچ باکس چوری

نئی دہلی: بھارت کے شہر حیدرآباد میں سابق حکمران نظام دکن کا ہیرے جڑا سونے کا لنچ باکس چوری ہوگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے جنوبی شہر حیدرآباد میں پولیس سابق حکمران نظام دکن کے ہیرے جڑا لنچ باکس کی چوری کی جانچ کررہی ہے، چور اس کے علاوہ یاقوت اور سونے کی بنی چائے کی پیالی، طشتری اور چمچہ بھی لے اُڑے۔

تین کلو وزنی ان اشیا کی قیمت قریباً 70 لاکھ ڈالر بتائی جارہی ہے، یہ اشیا آخری نظام میر قاسم علی خان کی ملکیت تھیں، ایک زمانے میں وہ دنیا کے امیر ترین شخص تھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق چوروں نے سی سی ٹی وی کیمرے سے چھیڑ چھاڑ کی تاکہ ان کی چوری کی کوئی ریکارڈنگ نہ ہوسکے جبکہ پولیس کو دو لوگوں پر چوری کا شبہ ہے۔

پولیس کے مطابق لنچ باکس ودیگر چیزیں جس شیشے کی الماری میں رکھی ہوئی تھیں ان کے شیشوں کو اسکریو کھول کا نکالا گیا ہے۔

یہ چیزیں نظام میوزیم میں تھیں جس کا افتتاح 2000ء میں کیا گیا تھا، اس کے نوادرات میں میر عثمان علی خان کو 1937ء میں دئیے گئے بیش قیمتی تحائف شامل ہیں۔

ان مشہور زمانہ خزانے میں سفید ہیرا بھی شامل تھا جو ایک انڈے کے برابر تھا اور اسے دنیا میں موجود پانچواں سب سے بڑا ہیرا کہا جاتا ہے، اس کے علاوہ دوسرے جواہرات بھی ان خزانے میں شامل تھے۔

واضح رہے کہ اسی خاندان سے تعلق رکھنے والی ایک تلوار ایک اور میوزیم سے دس سال قبل چوری ہوگئی تھی۔

Comments

- Advertisement -